eترک صدر ایس سی او سربراہی اجلاس کیلئے چین پہنچ گئے

اتوار 31 اگست 2025 18:40

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 اگست2025ء)ترک صدر شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے چین پہنچ گئے۔ترک میڈیا کے مطابق صدر رجب طیب اردوان شنگھائی تعاون تنظیم کے 25 ویں سربراہی اجلاس کے لیے چین پہنچ گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ترک صدر اردوان کا پانچ سال میں چین کا یہ پہلا دورہ ہے۔ترک صدر رجب طیب اردوان چینی صدر شی جن پنگ سے بھی ملیں گے۔دو روزہ اجلاس میں 20 سے زائد ممالک کے رہنما شرکت کرینگے، جن میں شہباز شریف، پیوٹن، مودی، پزشکیان، انتونیو گوتریس اور دیگر شامل ہیں۔اجلاس میں اس دوران اہم ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔