عرفان علی کاٹھیا کا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر اظہار افسوس

اتوار 31 اگست 2025 18:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی فرقان احمد کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز جاری اپنے ایک تعزیتی بیان میں اہل خانہ کے ساتھ دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ، مرحوم اے سی فرقان احمد ایک شریف النفس انسان ہونے کے ساتھ نہایت ایمانتدار اور فرض شناس آ فیسر تھے ، ان کے انتقال سے ادارہ ایک باکردار محب وطن آفیسر سے محروم ہو گیا،ادارے کیلئے ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جا ئے گا ۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ حوصلے اور ہمت سے برداشت کرنے کی توفیق دے ،انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے دعا بھی کی ۔ یاد رہے کہ اسسٹنٹ کمشنر پتوکی ڈسٹرکٹ قصور فرقان احمد گزشتہ روز دوران ڈیوٹی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوگئے تھے۔

متعلقہ عنوان :