Live Updates

متاثرین سیلاب کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہم سب کا فرض ہے، ضلعی صدر مرکزی تنظیم تاجراں جعفر علی شاہ

اتوار 31 اگست 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) مرکزی تنظیمِ تاجران پاکستان ملتان کے ضلعی صدر جعفر علی شاہ نے کہا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینا ہم سب کا فرض ہے، کھلے آسمان تلے بے سہارا اور مجبور لوگوں کو ہماری فوری امداد اور توجہ کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

اتوار کو یہاں جاری اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ تاجر برادری ہمیشہ مشکل وقت میں قوم کے ساتھ کھڑی رہی ہے، اس بار بھی میدانِ عمل میں آکر متاثرین کے لیے بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی یے۔

جعفر علی شاہ نے مخیر حضرات اور عوام الناس سے اپیل کی کہ دل کھول کر سیلاب متاثرین کی مدد کریں، خیمے، کھانے پینے کی اشیاء، ادویات اور روزمرہ ضروریات فوری طور پر فراہم کی جائیں تاکہ کوئی خاندان بھوکا یا بے سہارا نہ رہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات