ملتان آرٹس کونسل کی" ادبی بیٹھک" میں عہد ساز شاعر شکیب جلالی کی یاد میں طرحی مشاعرہ کا انعقاد

اتوار 31 اگست 2025 19:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) ملتان آرٹس کونسل کی" ادبی بیٹھک "کے زیر اہتمام عہد ساز شاعر شکیب جلالی کی یاد میں طرحی مشاعرہ کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت نامور شاعر و ماہر تعلیم' ڈاکٹر شکیل پتافی نے کی جبکہ معروف شعرائے کرام ممتاز اطہرمختار علی،پروفیسر ایاز تبسم اور ڈاکٹر شہزادہ وحید مہمانان خصوصی تھے۔ڈاکٹر شکیل پتافی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شکیب جلالی ایک عہد ساز شاعر تھے ،انہوں نےاردو شاعری کو ایک نئے اور تازہ اسلوب سے آشنا کیا۔

(جاری ہے)

شکیب جلالی نے شاعروں کی ایک پوری نسل کو متاثر کیا ہے۔ڈائریکٹر ملتان آرٹس کونسل سلیم قیصر نے کہا کہ شکیب جلالی نے زندگی کے تلخ تجربات کو اپنی شاعری کا موضوع بناکر اردو شاعری کا رخ اور دھارا موڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔طرحی مشاعرہ میں صاحب صدر ڈاکٹر شکیل پتافی اور مہمانان خصوصی ممتاز اطہر'پروفیسر ایاز تبسم'مختار علی اور ڈاکٹر شہزادہ وحید سمیت سلیم قیصر'عباس ملک'شیراز غفور'جاوید یاد'انعام الحق معصوم اور علی اسد لاشاری نے طرحی کلام پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :