Live Updates

رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ کا سمبڑیال میں سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ،متاثرین میں راشن تقسیم

اتوار 31 اگست 2025 21:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 31 اگست2025ء) رکن صوبائی اسمبلی حنا ارشد وڑائچ اور زینا ارشد وڑائچ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا،انہوں نے سیلاب کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ لیا اور متاثرہ خاندانوں میں راشن تقسیم کیا، جس میں گھی، چینی، دالیں، چاول، بیسن، چائے کی پتی، رس، دودھ، صابن اور دیگر ضروری اشیاء شامل تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ یہ خدمت صرف امداد نہیں بلکہ بھائی چارے، یکجہتی اور عوامی اعتماد کی عملی مثال ہے۔انہوں نے متاثرین کو یہ پیغام دیاکہ وہ اس مشکل وقت میں اکیلے نہیں ہیں ،حکومت ،انتظامیہ اور عوامی نمائندے ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات