Live Updates

مانسہرہ میں تیز بارش، ندی نالوں میں شدید طغیانی

برساتی نالہ بپھر گیا، پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا، ایک مکان کو نقصان پہنچا ‘ تین گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں

پیر 1 ستمبر 2025 10:40

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)مانسہرہ اور اس کے قریبی علاقوں میں موسلادھار بارش کے بعد ندی نالوں میں شدید طغیانی آگئی۔

(جاری ہے)

برساتی نالہ بپھر گیا، پانی گھروں اور بازار میں داخل ہوگیا، ایک مکان کو نقصان پہنچا جبکہ تین گاڑیاں سیلابی ریلے میں بہہ گئیں۔مدرسہ بھی ریلے کے گھیرے میں آ گیا، تاہم ریسکیو اہلکاروں نے وہاں موجود طلباء کو بحفاظت ریسکیو کیا۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات