Live Updates

ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ سید والا میں دریائے راوی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب ،رابطہ سڑکیں زیر آب

پیر 1 ستمبر 2025 14:55

ننکانہ صاحب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ننکانہ صاحب کے علاقہ تھانہ سید والا میں دریائے راوی کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلاب، پانی میں مسلسل اضافہ ہو گیا ، چاروں اضلاع ننکانہ اوکاڑا قصور فیصل آباد کے سنگم واقعہ پل منصب علی خان کھرل کی دوسری جانب سڑک میں بڑا شگاف پڑھنے سے سید والا اوکاڑا جانے والی ٹریفک مکمل بند دوسرے اضلاع میں آنے جانے والے شہریوں مسافروں کے لیے رابطہ سڑکیں زیر آب ہونے کی وجہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہزاروں مسافر خوار درجنوں دیہات زیر آب ہزاروں ایکڑ رقبہ پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں ضلعی انتظامیہ کے سید والا میں ڈیرے ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را کا دریائی علاقوں کا دن رات دورہ، مساجد میں مسلسل اعلانات شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کی ہدایات۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق دریائے راوی میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث سید والا سمیت دریا کے کنارے آباد تمام بستیاں زیر آب ہوگئیں علاقہ میں کاشت شدہ فصل دہان مکئی کماد اور سبز چارہ کی فصلیں مکمل طور پر ڈوب گئیں پانی کے شدید بہا کے باعث راوی پل کے قریب سید والا اوکاڑا روڈ کا تقریبا نصف فرلانگ ٹکڑا ٹوٹ گیا جس سے سید والا کا اوکاڑا کا رابطہ ختم ہو گیا اس سڑک کے ذریعے آنے جانے والے ہزاروں لوگ دونوں اطراف پھنس کر رہ گئے ہیں ننکانہ صاحب کئی ضلعی انتظامیہ کے درجنوں اہلکار سید والا میں موجود ہیں اور تمام علاقہ کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے علاقہ بھر کے دیہات کی مساجد میں بار بار اعلانات کیے جا رہے ہیں متعدد دیہاتوں کے باسی اپنے مویشیوں سمیت گاں چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو رہے ہیں ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر را نے گفتگو کے دوران میڈیا کو بتایا کہ سیلاب سے بچا کے لیے تمام ممکنہ حفاظتی اقدامات کر لیے گئے ہیں لوگوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے پوری انتظامی مشینری متحرک ہے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات