نیلم ، سکول کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو HPV کے حوالے سے تفصیلی سیشن دیا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 14:48

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی مغل کی ہدایت پر گرلزہائی سکول آٹھ مقام میں HPV (ہیومن پیپیلوما وائرس) سیشن انسداد سرویکل مہم کے سلسلہ میں ہیلتھ سیشن اور آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیما میر، اسسٹنٹ ڈائریکٹر EPIسید مبشر گیلانی نے سرویکل کینسر سے بچاؤ کی قومی ویکسی نیشن مہم اور ویکسین کی اہمیت وافادیت پر سیشن دیا۔

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹرCSP خواجہ لشکر حسین آزاد اور ڈی ایس وی خواجہ ضیاء الدین، اے ڈی ایس فردوس بی بی،سی ایس پی کی تحصیل سپروائزر عنیقہ تصویر، عابدہ،خواجہ عامر نصیب ہمراہ تھے۔ہیلتھ سیشن کے دوران ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیماء میر اور EPIکے اسسٹنٹ ڈائریکٹر سید مبشر گیلانی نے سکول کی طالبات اور خواتین اساتذہ کو HPV کے حوالے سے تفصیلی سیشن دیا۔

(جاری ہے)

شرکاء نے حفاظتی ویکسین پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ HPV ویکسین بچیوں(لڑکیوں) کو 9 تا 14 سال کی عمر میں لگائی جا رہی ہے۔ یہ ویکسین مستقبل میں خواتین کو سرطانِ رحم کے (Cervical Cancer) سے محفوظ رکھنے کے لیے نہایت اہم اور مؤثر ہے۔یہ ویکسین عالمی ادارہ صحت کی سفارشات کے مطابق محفوظ اور آزمودہ ہے۔ہیلتھ سیشن کے اختتام پر سوال و جواب کا سیشن بھی رکھا گیا جس میں طالبات اور معلمات نے HPV ویکسین کے بارے میں سوالات کیے اور تسلی بخش جوابات حاصل کیے۔

یہ پروگرام کامیابی کے ساتھ مکمل ہوا اور شرکاء میں HPV ویکسین کے متعلق آگاہی اور اعتماد میں اضافہ دیکھنے کو ملا۔ہیلتھ سیشن میں آٹھمقام کے گردونواح کے تعلیمی اداروں کی صدر معلمات اور گورنمنٹ گرلز ہائی سکول آٹھمقام نے سرویکل کینسر کی آگائی مہم/سیشن میں دلچسپی لی۔HPVویکسین کا آگائی سیشن ملٹی میڈیا کے ذریعے دیاگیا۔ سکولوں کی معلمات نے مختلف بیماریوں کی نشاندھی بھی کی اور ویکسین کی اہمیت و افادیت پر گہری دلچسپی اور آگاہی کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دھانی کرائی۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں شیما میر کی قیادت میں آگاہی واک کی گئی۔سی ایس پی کی کوآرڈینیٹر ذمہ داران نے آگاہی کے لیے پمفلٹ/کتابچے بھی شرکاء میں تقسیم کیے۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معلمات سکولوں میں طالبات کی ظاہری کنڈیشن کو دیکھ کر علاج معالجہ کے لیے رہنمائی کریں۔ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تندرستی ہزار نعمت ہے۔

صدر معلمات اور طالبات کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی بچہ دانی کے کینسر کے معاملہ کو سنجیدگی سے دیکھا جائے اور رواں ماہ 15سے 27ستمبر تک کی ویکسی نیشن مہم کے دوران 09 سے 14سال تک کی لڑکیوں کو HPVویکسین لگوائیں۔مقررین نے شہریوں/والدین سے اپیل کی کہ سرویکل کینسر سے تدارک کی مہم سے استفادہ اٹھائیں۔سیشن کے اختتام پر ڈگری کالج کے احاطہ میں آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر CSPخواجہ لشکر حسین آزاد نے اختتامی کلمات سے طالبات اور معلمات سمیت دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :