قریشی موڑ اور ثناء گاڑن کے قریب ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 2خواتین جاں بحق جبکہ شخص زخمی

پیر 1 ستمبر 2025 16:14

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) قریشی موڑ اور ثناء گاڑن کے قریب ٹریفک کے 2مختلف حادثات میں 2خواتین جاں بحق جبکہ 1شخص زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 33سالہ عامر ولد اقبال ماچھی سکنہ پروآ اپنی والدہ 55سالہ ممتاز ماہی کے ہمراہ موٹرسائیکل پر پروآ اپنے گھر سے ڈیرہ کیلئے راونہ تھے ، قریشی موڑ پر بلوچ ہوٹل کے سامنے پیچھے سے آنے والے موٹرسائیکل سوار نے ا ن کے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی ، جس سے دونوں ماں بیٹا گر گئے، اور زخمی ہوگئے، جن میں سے والدہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر جاں بحق ہوگئی، گومل یونیورسٹی پولیس نے بیٹے کی رپورٹ پر دوسرے موٹرسائیکل سوار شوکت سکنہ دین پور کیخلاف مقدمہ درج کرلیاہے، دوسرے واقعہ میں ثناء گارڈن کے قریب اینٹوں سے لوٹ ٹریکٹر ٹرالی کی ٹکر سے خاتون جاں بحق ہوگئی ۔

\378