سیالکوٹ کی تاجر برادری کا ایمرجنسی ریلیف کیمپوں کا دورہ، 400 مستحق خاندانوں میں راشن تقسیم

پیر 1 ستمبر 2025 18:05

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) صدرسیالکوٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری اکرام الحق اور چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر میاں محمد خلیل نے اپنے عہدیداروں کے ہمراہ سمبڑیال، چپرڑ اور ظفروال میں پاک فوج اور الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کیے گئے ایمرجنسی ریلیف کیمپوں کا دورہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہیں متاثرہ برادریوں کو درپیش نقصانات کے بارے میں بریفنگ دی گئی اور سیالکوٹ کی تاجر برادری کی جانب سے امدادی سرگرمیوں میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ دورہ کے دوران پاک فوج اور الخدمت فاؤنڈیشن کے ذریعے 400 مستحق خاندانوں میں راشن بھی تقسیم کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :