سی پی ایل ، شے ہوپ کے منفرد انداز میں آؤٹ ہونے کی ویڈیو وائرل

پیر 1 ستمبر 2025 22:28

جمیکا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)کیریبئین پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں گیانا ایمازون واریئرز کے بیٹر شے ہوپ انوکھے انداز میں وکٹ گنوا بیٹھے۔

(جاری ہے)

شے ہوپ ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کے بولر ٹیرنس ہینڈس کی وائیڈ گیند پر ریورس شاٹ کھیلنے کی ناکام کوشش میں ہٹ وکٹ ہوگئے۔ان کے آؤٹ ہونے کے نرالے انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔واضح رہے کہ شے ہوپ کی ٹیم گیانا ایمازون واریئرز کو اس میچ میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔