yشاہد آفریدی کا افغانستان میں زلزلے سے تباہی پر دکھ کا اظہار

ڑ*شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں کیا

پیر 1 ستمبر 2025 20:20

' پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء)سابق قومی کپتان اور اپنے دور کے عظیم آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نیافغانستان میں زلزلے سے ہونے والی ہولناک تباہی پر اپنے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ میں شاہد خان آفریدی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں آنے والے زلزلے پردل بہت غمگین ہے اور اس کے نتیجے میں ہونے والیجانی و مالی نقصان پر انتہائی افسوس ہے۔مشکل کی اس گھڑی میں ہم اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ تمام متاثرہ خاندانوں کو صبر جمیل عطا فرمائے اور بحالی کے لیے آسانیاں پیدا کری