ڈسٹرکٹ پولیس اورکزئی کے ڈی ایس پی ٹریفک حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے

پیر 1 ستمبر 2025 20:20

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء)ڈسٹرکٹ پولیس اورکزئی کے ڈی ایس پی ٹریفک عمر زمان حرکتِ قلب بند ہونے کے باعث انتقال کر گئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز علی الصبح دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرنے والے مرحوم ڈی ایس پی کی نمازِ جنازہ پولیس لائن کلایا ہیڈ کوارٹر میں ادا کی گئی جس میں کمانڈنٹ اورکزئی سکاؤٹس کرنل مدثر، ایس پی انوسٹی گیشن طارق خان، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اورکزئی سمیت دیگر اعلیٰ سول و عسکری افسران اور عمائدین علاقہ شریک ہوئے۔

شرکائے جنازہ نے مرحوم کی پولیس فورس اور عوام کے لیے خدمات کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اورکزئی نے اپنے تعزیتی پیغام میں کہا کہ مرحوم ڈی ایس پی عمر زمان ایک نڈر، ایماندار اور اپنے فرائض کے ادائیگی میں ہمہ وقت پیش پیش رہنے والے آفیسر تھے۔ ان کی اچانک وفات نہ صرف پولیس فورس بلکہ پورے ضلع کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔

متعلقہ عنوان :