ق*افغانستان میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر مولانا فضل الرحمان کا اظہار افسوس

ٴْمشکل وقت میں افغان عوام کے ساتھ ہیں، جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحتیابی کی دعا

پیر 1 ستمبر 2025 21:30

پ اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 ستمبر2025ء) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے افغانستان میں آنے والے زلزلے سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ برادر ملک افغانستان میں زلزلے سے قیمتی جانوں کا ضیاع انتہائی افسوسناک ہے۔مولانا فضل الرحمان نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جے یو آئی اور پاکستانی عوام افغان عوام اور امارتِ اسلامی کے ساتھ کھڑے ہیں۔مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ اللہ کریم انسانیت کو ہر قسم کے مصائب اور آفات سے محفوظ فرمائی