نومبر احتجاج کیس‘ علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع

ْ نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی

منگل 2 ستمبر 2025 13:26

نومبر احتجاج کیس‘ علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں توسیع
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے 26 نومبر کے احتجاج کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان کی عبوری ضمانت میں 10 ستمبر تک توسیع کر دی۔

(جاری ہے)

عدالت نے نعیم حیدر پنجھوتھا، اعظم سواتی اور دیگر ملزمان کی عبوری ضمانت میں بھی 10 ستمبر تک توسیع کی ہے۔جج امجد علی شاہ کے رخصت پر ہونے کے باعث سماعت 10ستمبر تک ملتوی کی گئی ہے۔واضح رہے کہ علیمہ خان کے خلاف تھانہ راولپنڈی صادق آباد میں مقدمہ درج ہے۔