Live Updates

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کی ملاقات

منگل 2 ستمبر 2025 14:11

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے اپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد کی ملاقات
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نےاپوزیشن لیڈر ڈاکٹر عباد سے ملاقات کی۔ گورنر ہائوس پشاور میں ہونے والی ملاقات میں صوبہ میں سیلابی صورتحال ، متاثرین کو امداد کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مستقبل میں انکی آباد کاری کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیلاب متاثرین کو امداد کی فراہمی میں سیاسی جماعتوں ، سماجی تنظیموں کا کردار قابل ستائش رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرین کی آباد کاری کے لیئے سیاسی جماعتوں کو متحد ہوکر کام کرنا ہوگا ، دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سیلاب متاثرین کی آباد کاری اور مستقبل میں ایسے نقصانات سے بچنے کے لیئے وفاق سے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لائی جائیں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات