رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا سابق چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کے والد کے انتقال پر اظہار تعزیت

منگل 2 ستمبر 2025 13:11

رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری کا سابق چیئرمین سینیٹ محمد ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نے سابق چیئرمین سینیٹ میر محمد صادق سنجرانی کے والد خان آصف خان سنجرانی کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے اپنے تعزیتی بیان میں کہا کہ مرحوم ایک نیک سیرت اور باوقار شخصیت تھے، ان کی وفات سے بلوچستان ایک مخلص فرد سے محروم ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

رکن قومی اسمبلی مولانا عبدالغفور حیدری نےاللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے