حکومت بلوچستان نے صوبے کی 11جامعات کے لیے 42کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی

پیر 1 ستمبر 2025 21:45

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 ستمبر2025ء) حکومت بلوچستان نے صوبے کی 11جامعات کے لیے 42کروڑ روپے سے زائد کی گرانٹ جاری کردی ، پیر کو محکمہ خزانہ بلوچستان نے مالی سال 2025-26میں مختص کی گئی گرانٹ ان ایڈ کے تحت صوبے کی جامعات کو 42کروڑ 5لاکھ 25ہزار 785روپے کی گرانٹ جاری کردی ہے ۔یہ گرانٹ جامعات کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کے لیے استعمال کی جائیگی ۔

(جاری ہے)

محکمہ خزانہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق جامعہ بلوچستان کو 14کروڑ 93لاکھ 45ہزار 917روپے ، بیوٹمز کو 8کروڑ 28لاکھ 24ہزار 876روپے ، بلوچستان یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کو 1کروڑ 67لاکھ 49ہزار 799روپے ، سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کو 5کروڑ 55لاکھ 21ہزار 210،لسبیلہ یونیورسٹ یکو 4کروڑ 43لاکھ 39ہزار 994روپے ، یونیورسٹی آف تربت کو 1کروڑ 95لاکھ30ہزار 262، یونیورٹی آف لورالائی کو 66لاکھ 76ہزار 283روپے، میر چاکر خان رند یونیورسٹی سبی کو 1کروڑ 44لاکھ 88ہزار 487، یونیورٹی آف گوادر کو 1کروڑ 29لاکھ 8ہزار 46روپے ، بولان میڈیکل یونیورسٹی آف ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل سائنسز کو 80لاکھ 833روپے ، یونیورسٹی آف مکران پنجگور کو 1کروڑ 14ہزار 78روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے ۔