
Qڈویژنل پولیس جرائم کے تدارک کیلئے پرُعزم
sمختلف کارروائیوں کے دوران متحرک گینگز ومنشیات فروش گرفتار
پیر 1 ستمبر 2025 22:25
(جاری ہے)
قاضی علی رضانے دربار کی سکیورٹی ڈیوٹی چیک کی اور جوانوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔
مزید برآں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا کا روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا سلسلہ جاری ہے۔ امروز منعقدہ کھلی کچہری میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ قاضی علی رضا نے ایس پی کینٹ نے عوام الناس کے مسائل سنے اور موقع پر حل کے احکامات جاری کیے۔ ایس پی کینٹ نے کہا کہ عوام الناس کے درپیش مسائل کے حل اور جان و مال کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔ پولیس افسران واہلکار وں کے درپیش مسائل سنے جا رہے ہیں۔ شہریوں کے مسائل کے لیے میرے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں۔ سٹی ڈویژن پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک، شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا۔ گینگ میں تین خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔ ملزمان کو واردات کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار کیاگیا۔ ملزمان واردات کے لیے ایک ساتھ دوکان اور گھروں میں داخل ہوتی۔ ریکارڈ یافتہ خواتین کا گروہ گارمنٹس کی دوکانوں کو نشانہ بناتی تھی۔ ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں مالیت کے سلے اور ان سلے کپڑے سوٹ آرٹیفیشل جیولری اور دیگر سامان برآمدکیا گیا۔ اقبال ٹاؤن ڈویژن کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ساندہ اور اقبال ٹاؤن پولیس نے 03 منشیات فروش گرفتار کرلیئے۔ ساندہ پولیس نے چرس و آئس فروش جبکہ اقبال ٹاؤن پولیس نے ہیروئن فروش گرفتار کئے۔ گرفتارمنشیات فروشوں میں صابر عرف منا، عرفان اور محمد حسین شامل ہیں۔ ملزمان سے مجموعی طور پر 01 کلو ہیروئن، 01 کلو چرس اور 700 گرام آئس برآمدکی گئی۔ ایس پی صدر رانا حسین طاہر نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ انہوںنے کھلی کچہری کے دوران عوام الناس کی شکایات و مسائل سنے اورموقع پر حل کے احکامات جاری کئے۔ رانا حسین طاہرکا اس موقع پر کہنا تھا کہ پولیس مشکل کی ہر گھڑی میں عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ کھلی کچہری کا مقصد سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے ساتھ قربت بڑھانا ہیمزید اہم خبریں
-
پنجاب والے شدید بارشوں کے نئے سلسلے کیلئے تیار ہو جائیں
-
کل کی کانفرنس میں مایوسی نہیں ہوئی، مسلم دنیا کو نیٹو کی طرز پر ملٹری الائنس بنانا چاہیئے
-
یہ غلط فہمی کسی کو نہیں ہونی چاہیے، قطر میں جو کچھ ہوا امریکا کی مرضی کے ساتھ ہوا ہے
-
سیلاب کے باعث 36انچ گیس پائپ لائن متاثر ہونے کا خدشہ
-
8 فروری الیکشن میں کچھ امیدواروں کو غیر قانونی طور پر کامیاب قرار دیا گیا
-
کسانوں سے گندم 2200 روپے میں خریدی گئی جو آج 4 ہزار تک چلی گئی ہے
-
وفاق نے گلگت بلتستان کو ٹیکس فری زون تسلیم کرلیا
-
وزیراعلی خیبرپختونخواکی شہید میجر عدنان اسلم کے گھر آمد ،اہل خانہ سے تعزیت کی
-
پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح صفر ہو جانے کا خدشہ
-
اسلامی ممالک کے وسائل پر قابض امریکا اور استعماری طاقتوں سے چھٹکارا حاصل کرنا ہوگا
-
نوازشریف نے عمران خان کے خلاف لندن پلان بی کے لئے اڑان بھری ہے
-
سیلابی دباؤ سے ایم فائیو کے متعدد اسٹرکچرز متاثر، این ایچ اے کی بحالی سرگرمیاں جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.