موجودہ پانی کے بہائو اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرسملی ڈیم کا سپل وے کھول دیا گیا

پیر 1 ستمبر 2025 23:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 ستمبر2025ء) موجودہ پانی کے بہائو اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظرسملی ڈیم کا سپل وے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

پیر کواین ڈی ایم اے میڈیا ونگ سے جاری کردہ بیان کے مطابق سملی ڈیم میں پانی کی سطح 2314.90 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔سملی ڈیم کا ایک گیٹ 2 فٹ تک کھولا جائے گا۔موجودہ پانی کے بہائو اور مزید بارشوں کی پیش گوئی کے پیش نظر اسپل وے کھولنے کا فیصلہ کیا گیا۔عوام حفاظتی انتظامات رکھیں۔مقامی انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں۔

متعلقہ عنوان :