الجزائر کی باکسر نے جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی

منگل 2 ستمبر 2025 14:15

الجزائر کی باکسر نے جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل کردی
ہیگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)الجزائر کی باکسر ایمان خلیف نے لازمی جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کردی۔کھیلوں کی عالمی ثالث عدالت نے ایمان خلیف کے جانب سے اپیل موصول ہونے کی تصدیق کی ہے۔الجزائر کی باکسر نے ورلڈ باکسنگ کی جانب سے جینڈر ٹیسٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

ورلڈ باکسنگ نے ایمان خلیف کی انٹرنیشنل مقابلوں میں بطور خاتون شرکت جینڈر ٹیسٹ سے مشروط کی ہے۔باکسر نے اپیل میں بنا جینڈر ٹیسٹ بطور خاتون باکسر شرکت کی اجازت کی استدعا کی ہے۔عالمی ثالث عدالت نے اپیل پر فیصلے تک ورلڈ باکسنگ کے اعلان پر عمل درآمد روکنے کی استدا کو مسترد کیا ہے۔معاملے پر دونوں فریقین کے تحریری بیانات کے بعد باضابطہ سماعت کا آغاز کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :