سی پی ایل : کیرون پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے جڑ دیے

پولارڈ نے برق رفتار اننگز کھیلی۔انہوں نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چھکے شامل تھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 ستمبر 2025 12:21

سی پی ایل : کیرون پولارڈ کی دھواں دار بیٹنگ، 8 گیندوں پر 7 چھکے جڑ دیے
گیانا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2025ء ) کیریبیئن پریمیئر لیگ ( سی پی ایل) 2025 میں ویسٹ انڈیز کے سابق آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے دھواں دار بیٹنگ کرتے ہوئے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔
پیر کو کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز اور کٹس اینڈ نیوس پیٹریوٹس کے درمیان میچ تھا۔ پیٹریوٹس کی دعوت پر نائٹ رائیڈرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 179 رنز بنائے۔

نائٹ رائیڈرز کی جانب سے کیرون پولارڈ نے برق رفتار اننگز کھیلی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 29 گیندوں پر 65 رنز بنائے جس میں 8 چھکے اور 2 چوکے شامل تھے۔

پولارڈ کی اننگز کی خاص بات یہ تھی کہ انہوں نے اننگز کے دوران ایک موقع پر 8 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 7 چھکے لگائے۔ 
38 سالہ پولارڈ نے نائٹ رائیڈرز کی اننگز کے 15 ویں اوور کی آخری 4 گیندوں پر 3 چھکے مارے جبکہ اگلے اوور کی آخری 4 گیندوں پر بھی 4 چھکے جڑ دیے۔ 
❌ Could not extract embed code.
 
180 رنز کے ہدف کے جواب میں پیٹریوٹس کی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بناسکی اور یوں نائٹ رائیڈرز نے میچ 12 رنز سے جیت لیا۔
شاندار اننگز کھیلنے پر پولارڈ کو میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا۔