امام الحق انگلش ون ڈے کپ کے ایک سیزن میں 4 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے

امام نے آٹھ میچوں میں 98.28 کی اوسط اور 97.45 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 688 رنز بنائے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 2 ستمبر 2025 17:12

امام الحق انگلش ون ڈے کپ کے ایک سیزن میں 4 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی ..
سکاربورو (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 ستمبر 2025ء ) قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق انگلش ون ڈے کپ کے ایک سیزن میں 4 سنچریاں بنانے والے پہلے پاکستانی بیٹر بن گئے۔ 
ہمپشائر نے اتوار کو نارتھ میرین روڈ گراؤنڈ میں ون ڈے کپ کے بارش سے متاثرہ دوسرے سیمی فائنل میں یارکشائر کو 18 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔

امام الحق نے ٹورنامنٹ کی اپنی چوتھی سنچری کے ساتھ 97 گیندوں پر 15 چوکوں سمیت شاندار 105 رنز بنائے۔ 
ان کے علاوہ سابق جنوبی افریقی وکٹ کیپر بیٹر ہینو کہن 2018ء اور سٹیفن ایسکینازی 2022ء میں انگلش ون ڈے کپ کے ایک سیزن میں 4،4 سنچریاں بنانے والے بیٹرز ہیں۔ 
قابل ذکر بات یہ ہے کہ امام الحق اس وقت ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے آٹھ میچوں میں 98.28 کی اوسط اور 97.45 کے سٹرائیک ریٹ کے ساتھ 688 رنز بنائے ہیں جن میں تین نصف سنچریاں اور چار سنچریاں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

 
ہینو کہن 2018ء کے انگلش ون ڈے کپ میں 11 اننگز میں 696 رنز کے ساتھ ایک سیزن میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر ہیں۔ 
امام الحق اس فہرست میں دوسرے، نک گبنز بھی رواں سیزن میں 10 اننگز میں 669 رنز کے ساتھ تیسرے، سٹیفن ایسکینازی 2022ء میں 8 اننگز میں 658 رنز بنا کر چوتھے جب کہ گراہم کلارک 2021ء میں 9 انننگز میں 646 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :