سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ، افغانستان پاکستان کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب

شارجہ کی مشکل وکٹ پر افغان بلے باز اپنے کپتان کے پلان پر عمل کرنے میں کامیاب رہے

muhammad ali محمد علی منگل 2 ستمبر 2025 21:47

سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ، افغانستان پاکستان کو اچھا ہدف دینے میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 ستمبر2025ء)سہ فریقی سیریز کا چوتھا میچ، افغانستان پاکستان کو اچھا ہدف دینے میں کامیاب، شارجہ کی مشکل وکٹ پر افغان بلے باز اپنے کپتان کے پلان پر عمل کرنے میں کامیاب رہے، افغان ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنا سکے، یوں پاکستان کو 170 رنز کا ہدف مل گیا۔

(جاری ہے)

اس سے قبل افغانستان نے ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان کیخلاف پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

افغانستان کے کپتان نے شارجہ کی وکٹ پر 170 رنز کو اچھا اور قابل دفاع ہدف قرار دیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں اب تک ٹورنامنٹ میں 2،2 میچز کھیل چکی ہیں۔ پاکستان اپنے دونوں ابتدائی میچز میں فتح حاصل کرنے میں کامیاب رہا۔ جبکہ افغانستان کو پاکستان کے ہاتھوں شکست اور یو اے ای کیخلاف فتح حاصل ہوئی۔