کراچی میں ویمنز انڈر 19 اور ایمرجنگ کرکٹرز کے ٹرائلز کل ہوں گے

منگل 2 ستمبر 2025 22:39

کراچی میں ویمنز انڈر 19 اور ایمرجنگ کرکٹرز کے ٹرائلز کل ہوں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 02 ستمبر2025ء) پی سی بی ویمنز کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے تحت کراچی میں انڈر 19 اور ایمرجنگ کھلاڑیوں کے موخر ٹرائلز آج حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل اسٹیڈیم میں منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

منتخب ہونے والی ویمن کرکٹرز کو قومی انڈر 19 ٹورنامنٹ میں شرکت کا موقع فراہم کیا جائے گا، جو انہیں مستقبل میں قومی سطح پر کھیلنے کے لیے اہم پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ٹرائلز کے لیے انڈر 19 کھلاڑیوں کی کم سے کم عمر 12 سال مقرر کی گئی ہے، جبکہ خواہشمند کھلاڑیوں کو اپنا ب فارم، برتھ سرٹیفکیٹ یا قومی شناختی کارڈ ہمراہ لانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔