Live Updates

اپوزیشن کا قومی اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ، جمیعت علمائے اسلام کے ارکان نے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا

منگل 2 ستمبر 2025 12:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) اپوزیشن نے قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیاتاہم جمیعت علمائے اسلام واک آؤٹ کا حصہ نہیں بنی۔

(جاری ہے)

منگل کو قومی اسمبلی میں اپوزیشن رکن اسد قیصر نے کہا کہ ہم احتجاجاً قومی اسمبلی کے اجلاس کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کرتے ہیں، اس کے ساتھ ہی اپوزیشن کے ارکان ایوان سے واک آئوٹ کرگئے تاہم اپوزیشن کی دوسری بڑی جماعت جمیعت علمائے اسلام کے ارکان نے واک آئوٹ میں حصہ نہیں لیا۔ایوان میں اس وقت سیلاب اور بارشوں کی صورتحال پر بحث جاری تھی اور اپوزیشن کے رکن اسلم گھمن بحث میں حصہ لے رہے تھے تاہم اسد قیصر نے اٹھ کر اعلان کردیا کہ ہم بائیکاٹ کریں گے۔اس کے ساتھ ہی وہ ایوان سے باہر چلے گئے۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات