ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس کا گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی کا دورہ ،ٹریفک قوانین سےآگاہی پر لیکچر دیا

منگل 2 ستمبر 2025 13:12

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر عدنان علی انور کی سربراہی میں ایجوکیشن ونگ ٹریفک پولیس بھکر نے گورنمنٹ کالج آف ٹیکنالوجی بھکر کادورہ کیا۔

(جاری ہے)

طلبہ کو ٹریفک قوانین سے آگاہی سے متعلق لیکچر دیا گیا تاکہ حادثات میں کمی لائی جاسکے اور لوگوں کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جاسکے۔روڈ دیکھ کر کراس کریں، اوور سپیڈنگ سے اجتناب ،ڈرائیونگ لائسنس کا اجرا ءکروانے، ہیلمٹ کے استعمال، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال نہ کرنے سے متعلق ہدایات دیں ۔\378