ریاست مدینہ عالم انسانیت کے لیے ایک رول ماڈل ہے،پروفیسر ہارون الرشید

منگل 2 ستمبر 2025 13:59

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)ماہر تعلیم پروفیسر ہارون الرشید تبسم نے کہا کہ تاجدار ختم نبوت، رونق کائنات، خاتم النبیین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی تعلیمات نے دنیا کو امن و سلامتی کا گہوارہ بنا دیا۔ ریاست مدینہ عالم انسانیت کے لیے ایک رول ماڈل ہے۔ ہمیں خاتم النبیین محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے راستوں پر چلنا کرنا چاہیے ۔

تعلیمی اداروں کو تربیت گاہ بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔زرائع کے مطابق ماہر تعلیم ڈاکٹر ہارون الرشید تبسم نے گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول سلطان آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئیکہا کہ استاد قوم کا معمار ہے جو قومیں اساتذہ کرام کا احترام کرتی ہیں وہ ہمیشہ سر بلند رہتی ہیں استاد قوم کی تقدیر بدل سکتے ہے۔

(جاری ہے)

سیرت طیبہ کی روشنی میں ہمیں سوشل میڈیا سے مثبت نتائج حاصل کرنے چاہییں۔

والدین کو اپنی اولاد کو موبائل دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ وہ کس طرح استعمال کیا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا کے منفی استعمال نے طالب علموں کو تعلیم سے دور کر دیا ہے۔ یہ لمحہ فکریہ ہے جس پر غور کرنا ہم سب کا فرض ہے ۔اس موقع پر پرنسپل محمد اکرام اللہ سلیمی کے علاہ اعجاز کاظمی ،ڈاکٹر ثمینہ گل،میڈم فرزانہ پروین، چودھری محمد نذیر، ملک اسرار صاحب، قاری حبیب الرحمن اور دیگر نے سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی۔