تھانہ منگوال پولیس کی بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 13:59

کھاریاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)تھانہ منگوال پولیس کی بڑی کاروائی بدنام زمانہ منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،1کلو گرام سے ذائدچرس اور1لاکھ57ہزارروپے وٹک برآمد-تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی صدر سرکل غازی آصف علی کی زیر نگرانی صدر سرکل پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف کاروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں ایس ایچ او تھانہ منگوال ظفر اقبالSi نے محمد شہزاد Asi اور دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کیدوران بدنام زمانہ منشیات فروش محمد اکبر ولد نصر دین ضلع سیالکوٹ حال ہیرا پور گجرات کو رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔

جسکے قبضہ سی1کلوگرام سے ذائد چرس اور1 لاکھ 57 ہزار روپے وٹک برآمد کرلی۔گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے منشیات فروش معاشریکے لیے ناسور ہیں۔انکے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :