اہم شاہراہوں پر قائم کمرشل املاک سے پارکنگ ایریا اور سیٹ بیک کلیئر کرانے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے، ڈی جی ایل ڈی اے

منگل 2 ستمبر 2025 15:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی زیر صدارت اجلاس میں ایل ڈی اے کے مختلف سیکشنز کی ورکنگ کا جائزہ لیا گیا۔ منگل کو منعقدہ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے نے پہلے مرحلے میں گلبرگ اور جوہر ٹائون میں سمیٹ بیک ایریاز کلیئر کرانے کے لیے خصوصی مہم چلانے کی ہدایت دی اورکہا کہ گلبرگ اور جوہر ٹائون کی اہم شاہراہوں پر قائم کمرشل املاک سے پارکنگ ایریا اور سیٹ بیک کلیئر کرانے کے لیے آگہی مہم چلائی جائے۔

ڈی جی ایل ڈی اے نے ہدایت کی کہ اہم شاہراہوں پر قائم کمرشل املاک کے باہری حصے کو بہتر بنانے کے لیے کام کا آغاز کیا جائے۔اورکمرشل املاک کے فساڈ کو خوبصورت بنانے کے لیے بھی اقدامات کئے جائیں ،انہوں نے بتایا کہ جوہر ٹائون اور گلبرگ سکیم میں 650 سے زائد کمرشل املاک کو نوٹسز جاری کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ٹائون پلاننگ افسران کو ریکوری مہم پر خصوصی فوکس کرنے کی ہدایات بھی دیں انہوں نے کہا کہ غیر قانونی کمرشل پیلنٹی اور کمرشلائزیشن فیس کی ادائیگی کے لیے روزانہ کی بنیاد پر آپریشن کیا جائے۔

اجلاس میں ڈائریکٹر فنانس نے مختلف امور بارے شرکاء کوبریفنگ دی۔ اجلاس میں چیف ڈی جی ہیڈکوارٹر، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، چیف ٹائون پلانرز اور ڈائریکٹر فنانس نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :