بحرین میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر عوام کا احتجاج، نئے سفیر کی تقرری کیخلاف نعرے

منگل 2 ستمبر 2025 14:48

منامہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء)بحرین میں نئے اسرائیلی سفیر کی تقرری پر دارالحکومت منامہ میں عوام نے سڑکوں پر نکل کر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے اسرائیلی سفارتخانے کے باہر جمع ہوکر نئے سفیر کی تقرری کے خلاف نعرے لگائے، نئے سفیر کی تصاویر بھی نذرآتش کردیں، اس دوران مظاہرین نے اپنی حکومت سے اسرائیل سے تعلقات منقطع کرنیکا بھی مطالبہ کیا۔ہاتھوں میں فلسطینی پرچم تھامے شہریوں نے غزہ کے حق میں اور اسرائیلی فوج کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی کیخلاف بھی آواز بلند کی۔اس دوران سکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر دھاوا بول دیا اور انہیں منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا۔