بھارت، طوفانی بارش کے بعد شدید ٹریفک جام، 7 کلو میٹر تک گاڑیوں کی قطاریں

منگل 2 ستمبر 2025 14:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 ستمبر2025ء) بھارتی شہر گروگرام میں چند گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر سے گزرنے والے ہائی وے پر پانی جمع ہونے سے سیکڑوں گاڑیاں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دہلی کے قریب واقع شہر گروگرام میں 3 گھنٹے تک بارش ہوتی رہی جس سے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

(جاری ہے)

بارش کے پانی کے باعث دہلی-جے پور ہائی وے پر بھی ٹریفک جام ہوگیا اور پھر یہ ٹریفک جام کئی گھنٹوں تک جاری رہا، 6 سے 7 کلومیٹر تک سیکڑوں گاڑیوں گھنٹوں تک ٹریفک میں پھنسی رہیں۔

گروگرام میں اس طویل ٹریفک جام کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں اور بھارتی شہری اس اذیت ناک ٹریفک جام پر اپنی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔ اس حوالے سے بھارتی محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ سہ پہر 3 بجے سے شام 7 بجے تک 100 ملی میٹر سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی جب کہ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔