سرگودھا کی عدالت کا فیصلہ ، 2 ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ

منگل 2 ستمبر 2025 15:47

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سرگودھا تھانہ سلانوالی پولیس کی بہترین تفتیش اور مقدمہ کی بھرپور پیروی کی بدولت قاتل اپنے انجام کو پہنچ گئے ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ سلانوالی پولیس کو مورخہ 27 مئی 2023ء کو کال موصول ہوئی کہ یونین کونسل چیئرمین رانا افتخار کو کسی نامعلوم ملزمان نے اغواء کرلیا ہے۔جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے مقدمہ درج کر کے مغوی کی تلاش شروع کر دی گئی۔

مسلسل پانچ ماہ کی طویل تلاش کے بعد مغوی کی تشدد زدہ لاش عاصم پرنس نامی شخص کے گھر میں موجود تہہ خانہ سے ملی۔ملزم عاصم پرنس نے ساتھی ملزم عبدالقدیر کے ساتھ مل کر قتل کیا اور لاش کو اپنے گھر میں ہی موجود تہہ خانہ میں چھپا دیا،وجہ عناد پلاٹ کی خریدو فروخت تھا۔سرگودھا پولیس تھانہ سلانوالی پولیس کے تفتیشی افسر سب انسپکٹر محمد افضل نے عدالت میں ٹھوس شواہد اور ثبوت پیش کیا۔

(جاری ہے)

معزز عدالت نے ملزمان کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانہ کا حکم سنا دیا۔اس موقع پرڈی پی او سرگودھا محمد صہیب اشرف نے کہا کہ مجرم کو قرار واقعی سزا قانون کا بول بالا ہوتا ہے اور اس کی بالادستی قائم رہتی ہے اس کے ساتھ مظلوم کی دادرسی بھی ہوتی ہے۔ جرائم پیشہ عناصر کے اندر خوف پیدا ہوتا ہے جس سے جرائم میں کمی ہوتی ہے۔