تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے ،حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر طلباء کو معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے ، ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 2 ستمبر 2025 16:47

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر (ر) الیاس کبزئی نے نے کہا ہے کہ تعلیم ہی ترقی کی بنیاد ہے اور حکومت ہر ممکن وسائل بروئے کار لا کر طلباء کو معیاری سہولیات فراہم کر رہی ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے منگل کےروز تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کو جاری رکھتے ہوئے اسپائر ورلڈ بینک پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ بوائز ہائی سکول الہ آباد میں تین کمروں پر مشتمل نئی عمارت کے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

تقریب میں سکول کے پرنسپل، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بوائز سکاؤٹس نے ڈپٹی کمشنر کو سلامی دی اور خوش آمدید کہا۔ بچوں نے پھولوں کے گلدستے پیش کیے اور پھول نچھاور کر کے شاندار استقبال کیا۔ نئی تعمیر شدہ کمروں میں جدید سہولیات سے آراستہ ڈیجیٹل آئی ٹی لیب، ایل ای ڈی، طلباء کے لیے کرسیاں، بیگز، سپورٹس کا سامان، نصابی کتب اور دیگر سٹیشنری فراہم کی گئی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور سہولیات سے طلباء نہ صرف معیاری تعلیم حاصل کریں گے بلکہ مستقبل میں بہتر کارکردگی دکھا سکیں گے۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر سبی کے اس اقدام کو علاقے کے تعلیمی مستقبل کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے بھرپور خراجِ تحسین پیش کیا۔