Live Updates

سیالکوٹ، معروف صنعتکار و سی ای او بٹ فٹ وئیر کی جانب سے متاثرین سیلاب میں 10 لاکھ روپے سے زائد رقم تقسیم

منگل 2 ستمبر 2025 16:55

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) سیالکوٹ کے معروف صنعتکار اور بٹ فٹ وئیر کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عبدالغفور بٹ نے 10 لاکھ روپے سے زائد رقم متاثرین سیلاب میں تقسیم کی ہے۔تفصیلات کے مطابق انہوں نے سیالکوٹ میں حالیہ سیلاب کی وجہ سے موضع کمانوالہ کے سیلاب زدہ علاقے کے 100 سے زائد خاندانوں میں فی کس 10 ہزار روپے نقد رقم تقسیم کر کے لوگوں کے دل جیت لیے اور متاثرہ خاندانوں سے ڈھیروں دعائیں سمیٹیں۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سی ای او بٹ فٹ وئیر عبدالغفور بٹ نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں کی فہرستیں تیار کی جا رہی ہیں، جن کو ابھی تک امداد نہیں ملی انہیں بھی جلد امدادی رقم فراہم کر دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہم سیالکوٹ کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور مخیر حضرات سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ بھی اس نیک کام میں بھر پور حصہ لیں تاکہ لوگوں کی مدد کی جا سکے۔

(جاری ہے)

یہ نا صرف سیالکوٹ بلکہ پورے پاکستان کے لیے ایک مثال ہے کہ عبدالغفور بٹ جیسے درد دل رکھنے والے لوگ اپنے لوگوں کو دوبارہ سے پائوں پر کھڑے کرنے کے لیے میدان عمل میں ہیں۔ عبدالغفور بٹ کا کہنا تھا کہ اگر میرے رب کو منظور ہوا تو میں اپنے سیلاب زدگان کی امداد کے لیے اس سے بھی زیادہ رقم خرچ کروں گا اور یہ اس وقت انتہائی ضروری بھی ہے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات