مانسہرہ،شنکیاری پولیس کی کارروائی،03 منشیات فروش ملزمان گرفتار،08 کلو سے زائد چرس،ہیروئن اور آئس برآمد

منگل 2 ستمبر 2025 18:20

مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) مانسہرہ پولیس نے 03 منشیات فروش ملزمان گرفتار کر کے 08 کلو سے زائد چرس،ہیروئن اور آئس برآمد کر لی۔ ڈسڑکٹ پولیس آفیسر مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر بالخصوص منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ شنکیاری کیڈٹ ثاقب نے بمع ٹیم مختلف کارروائیوں کے دوران منشیات فروش ملزمان عابدالرحمن سکنہ گیروال کو 02 کلو 975 گرام چرس اور 490 گرام آئس،شاہ زیب سکنہ ملکال کو 02 کلو 615 گرام چرس اور 510 گرام ہیروئن جبکہ خزیفہ سکنہ ملکال کو 02 کلو 635 گرام چرس اور 424 گرام آئس سمیت گرفتار کر لیا۔

پولیس نے تینوں ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔ترجمان مانسہرہ پولیس کے مطابق منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی اور منشیات جیسی لعنت کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔