چیئرپرسن بی آئی ایس پی سینیٹر روبینہ خالد کا سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

منگل 2 ستمبر 2025 19:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کو جاری بیان میں سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ صادق سنجرانی کے والد کی اچانک وفات کا سن کر افسوس ہوا ہے، والد کا بچھڑ جانا گہرا صدمہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ وہ صادق سنجرانی اور دیگر سوگواران خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں ،دعا ہے اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

متعلقہ عنوان :