پولیس کی اسلحہ کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری،اسلحہ و منشیات برآمد،ملزمان گرفتار

منگل 2 ستمبر 2025 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ایس پی کیپٹن(ر) قاضی علی رضا کی ہدایت پرکینٹ ڈویژن پولیس کا ہوائی فائرنگ وشوآف ویپن کے خلاف کریک ڈائون، باٹا پور پولیس ٹیم نے 15 کال پر فوری ریسپانس کرتے ہوئے سر عام فائرنگ اور اسلحہ کی نمائش کر کے خوف و ہراس پھیلانے والے ملزم کواسلحہ سمیت گرفتارکر لیا۔ملزم کی شناخت یاسرکے نام سے ہوئی۔

گرفتارملزم کے قبضہ سے رائفل 223 بور، میگزین اور گولیاں برآمدکی گئیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش کے لیے انوسٹی گیشنز کے حوالے کر دیا۔مزید برآں باغبانپورہ کے علاقے میں سٹیج اداکارہ اقرا پر تشدد اور فائرنگ کاوقوعہ پیش آیا۔ پولیس نے فوری جائے وقوعہ کا معائنہ کی اورمتاثرہ سٹیج اداکارہ کی مدعیت میں نامزد ملزم محسن کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

ایس پی کینٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دے کر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ خاتون پر تشدد کرنے والے عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائیگا۔علاوہ ازیں ایس پی کینٹ کیپٹن ریٹائرڈ قاضی علی رضا نے دربارحضرت میاں میر کی سیکیورٹی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔انہوں نے پولیس کے جوانوں کو سیکیورٹی بارے الرٹ اور بریف کیا۔

قاضی علی رضا کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دیں، شرکا کو سخت چیکنگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے۔ایس پی سٹی بلال احمد نے چپ تعزیہ جلوس کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے کربلا گامے شاہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے لاہور کے مرکزی جلوس کے روٹ کا مکمل وزٹ کیا انتظامی و حفاظتی اقدامات چیک کیئے۔

بلال احمد نے ڈیوٹی پر مامور جوانوں کو الرٹ ہو کر فرائض انجام دینے کی ہدایت کی۔ماڈل ٹاون پولیس قانون شکن عناصر کے خلاف متحرک،نشتر کالونی پولیس نے معمولی تلخ کلامی پر قتل کی کوشش کرنے والے2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کی شناخت اشفاق اورعلی حسن کے ناموں سے ہوئی۔ متاثرہ شہری صداقت نجی یونٹ پر کپڑا کٹنگ کا کام کرتا ہے۔کام کے دوران معمولی تلخ پر جھگڑا ہوا جس پرملزمان نے باہم مل کر متاثرہ شخص کو مارا پیٹا اور چاقو سے سینے پر وار کیا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان سے آلہ قتل برآمد کر لیا جبکہ زخمی شخص صداقت طبی امداد کیلئے جنرل ہسپتال منتقل کیا گیا۔اقبال ٹاون پولیس کا قمار بازوں کے خلاف کریک ڈائون، سمن آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 09 جواریے گرفتار کر لیے۔گرفتارملزمان میں نوید، محسن، ارشاد، ریحان و دیگر شامل ہیں۔ملزمان کے قبضہ سے دا پر لگی 57 ہزاررپے نقدی برآمد کر لی گئی۔

دورانِ کارروائی ملزمان سے کمسائی جوا اور سنوکر کا سامان بھی برآمدکر لیا گیا۔ تمام ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا۔ڈولفن پولیس نے اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ کرنے والے 3 ملزمان گرفتارکر لیے۔ملزمان کی شناخت فرحان،شاکر اور فاروق کے ناموں سے ہوئی۔ ملزمان کوبرکی و شادباغ کے علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔گرفتارملزمان سرعام ہوائی فائرنگ سے خوف و ہراس پھیلا رہے تھے۔ملزمان کے قبضہ سے پستول اوررائفل برآمد کر لی گئی۔