صوبے میں بروقت انصاف کی فراہمی کیلئے عملی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی جائے، کے پی اسمبلی میں قرارداد پاس

منگل 2 ستمبر 2025 20:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) خیبر پختونخوا اسمبلی نے منگل کے روز کثرت رائے سے قرار داد منظور کرتے ہوئے اس امر پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ خیبر پختونخوا پولیس ایکٹ 2017 کی دفعہ 13(2) کے تحت فرانزک سائنس لیبارٹری کو پولیس کے ایک فعال شعبے کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے، تاہم تاحال مؤثر اور فعال فرانزک لیبارٹری قائم نہ ہونے کے باعث جرائم کی تحقیقات اور بروقت انصاف کی فراہمی میں سنگین مسائل درپیش ہیں۔

(جاری ہے)

مذکورہ قرارداد مسلم لیگ ن کی رکن آمنہ سردار نے ایوان میں پیش کی ،اسمبلی نے سفارش کی ہے کہ فوراً ایک فعال اور مکمل طور پر عملی فرانزک سائنس لیبارٹری قائم کی جائے، اسے جدید ٹیکنالوجی اور ماہر عملے سے آراستہ کیا جائے اور علاقائی سطح پر ذیلی لیبارٹریاں بھی قائم کی جائیں تاکہ شواہد کی بروقت اور شفاف جانچ ممکن ہو سکے۔