چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا کی زیر صدارت گڈ گورننس روڈ میپ سے متعلق اجلاس

منگل 2 ستمبر 2025 20:20

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی زیرِ صدارت گڈ گورننس روڈ میپ پیشرفت پر جائزہ اجلاس منگل کے روز چیف سیکرٹری کے دفتر پشاور میں منعقد ہوا جس میں صحت کی سہولیات میں بہتری کی غرض سے ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ کے طریقہ کار اور فنڈنگ میکنزم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس میں سیکرٹری صحت، سیکرٹری خزانہ، اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ ہسپتالوں کی آؤٹ سورسنگ پر کام شروع کردیا گیا ہے۔ اجلاس میں کمزور کارکردگی والے ہسپتالوں اور صحت دیگر سہولیات کی آوٹ سورسنگ کے طریقہ کار اور بہتری کے لئے تجاویز زیر غور آئیں۔ اس مقصد کیلئے کمزور کارکردگی والے ہسپتالوں اور صحت کی دیگر سہولیات کی لسٹنگ مکمل کرلی گئی ہے۔

(جاری ہے)

چیف سیکرٹری شہاب علی شاہ نے کہا کہ ہسپتالوں کی آوٹ سورسنگ کا مقصد عوام کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

صحت کے حوالے سے سہولیات کی فراہمی اور سروس ڈیلیوری اوّلین ترجیحات میں شامل ہے جس میں بہتری کیلئے مختلف اہداف رکھے گئے ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس کو بتایا گیا کہ گڈ گورننس روڈ میپ کے اہداف پر عملدرآمد کی ٹریکنگ کیلئے ڈیجیٹل ڈیش بورڈ کا اجراء کیا جاچکا ہے۔ چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ گڈ گورننس روڈ میپ اہداف کی بروقت تکمیل کے لئے تمام ادارے اپنا بھرپور کردار ادا کریں۔

متعلقہ عنوان :