Live Updates

ملتان ،سیلابی صورتحال کے پیش نظر نواحی علاقے محمد پور گھوٹا میں بھی ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری

منگل 2 ستمبر 2025 21:10

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) ملتان میں سیلاب صورتحال کے پیش نظر نواحی علاقے محمد پور گھوٹا میں بھی ریسکیو 1122 کی امدادی سرگرمیاں تسلسل کے ساتھ جاری ہیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک متاثرہ فیملی کو، جو سیلابی پانی میں محصور تھی، بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کر دیا۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر حسین میاں نے اس موقع پر کہا کہ ریسکیو 1122 عوامی جان و مال کے تحفظ کے لیے ہر وقت الرٹ اور متحرک ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں شہریوں کو فوری امداد اور محفوظ انخلا فراہم کرنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں دن رات سرگرم عمل ہیں۔

Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :