صوبائی وزیرجام خان شورو کی زیر صدارت اجلاس،دریائے سندھ کے تمام بندوں کی 24گھنٹے نگرانی یقینی بنانے کی ہدایت

منگل 2 ستمبر 2025 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) صوبائی وزیر آبپاشی سندھ جام خان شورو کی زیر صدارت سکھر بیراج کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی وزیر کو چینی انجینئرز اور محکمہ آبپاشی کے افسران نے سکھر بیراج پر جاری کام کے حوالے سے بریفنگ دی۔منگل کو جاری اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر اور چینی انجینئرز نے سکھر بیراج پر جاری کام کا معائنہ کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جام خان شورو نے افسران کو ہدایت کی کہ دریائے سندھ کے تمام بندوں کی 24گھنٹے نگرانی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی سطح پر کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔اجلاس میں سیکریٹری آبپاشی ظریف اقبال کھیڑو، بیراج امپروومنٹ پراجیکٹ کے پی ڈی پریتم داس، چیف انجینئرز سکھر بیراج، گڈو بیراج، ڈویلپمنٹ ون کے پی ڈی منصور میمن اور چینی انجینئرز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :