کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کاڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا دورہ

منگل 2 ستمبر 2025 22:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 ستمبر2025ء) کمشنر سبی ڈویژن اسداللہ فیض اور ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال زیارت کا دورہ کیا ۔دورے کے دوران لیبر روم،آپریشن تھیٹر، الٹرا ساونڈ،ڈیجیٹل ایکسرے اور ای سی جی مشین کا افتتاح کیا ۔اس موقع پر ڈی ایچ او ڈاکٹر یاسر طاہر، ایم ایس ڈاکٹر عرفان الدین بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں لیبر روم نہ ہونا حیران کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ دورے کے دوران انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ وہ آئندہ دورے میں لیبر روم کا افتتاح کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور مددگار اسٹاف کی غیر حاضری کو ہرگز برداشت نہیں کریں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہسپتال میں صفائی کے نظام کو بہتر بنایا جائے ،دور دراز علاقوں سے آئے ہوئے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے ان کی داد رسی کی جائے تاکہ مریضوں کو مشکلات نہ ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں طبی سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹز قوم کے مسیحا ہے وہ اپنے قومی فریضہ کو ایمانداری سے ادا کریں اور مریضوں کا بروقت علاج کریں تاکہ مریضوں کو کسی بھی مشکلات کا سامنا نہ ہو ۔انہوں نے کہا کہ ہسپتال میں ادویات کے لیے اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر ذکاءاللہ درانی نے کہا کہ محکمہ صحت کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔ڈپٹی کمشنر زیارت ذکاء اللہ درانی کہا کہ صحت مند معاشرے کے قیام کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے، غیر حاضر ڈاکٹرز اور مددگار سٹاف کے خلاف سخت کاروائی کریں گے۔

متعلقہ عنوان :