دی ایکوئل سکولنگ سسٹم کے 204 طلباء وطالبات میں بیگز، کتابیں، یونیفارم، شوز کی تقسیم

پُروقار تقریب میں اساتذہ، والدین، مقامی کمیونٹی رہنما اور مہمانانِ گرامی نے خصوصی طورپر شرکت کی

بدھ 3 ستمبر 2025 14:35

خالق نگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)دی ایکوئل سکولنگ سسٹم میں زیر تعلیم 204 بچوں کو اسکول کے مکمل تعلیمی سامان کی فراہمی ممکن بنائی گئی، جس میں بیگز، کتابیں، یونیفارم، شوز اور مکمل اسٹیشنری شامل ہے۔ یہ تمام سامان جزا ریلیف کینیڈا اور چلڈرن آف اسلامک نیشنز (COIN) کے تعاون سے فراہم کیا گیا، جو تعلیم کی ترویج کے مشن میں ایک سنگ میل ہے۔

یہ تقسیم ایک پُروقار تقریب کے دوران عمل میں لائی گئی، جس میں اساتذہ، والدین، مقامی کمیونٹی رہنما اور مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔ بچوں کے چہروں پر خوشی اور اعتماد نے اس اقدام کی اہمیت کو واضح کر دیا۔ والدین نے خوشی اور جذبے کے ساتھ اظہارِ تشکر کیا کہ ان کے بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کے لیے درکار تمام سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

ایکوئل فاؤنڈیشن سوسائٹی کے چیئرمین جناب عابد حسین بھٹی نے کہا کہ ہمارا مقصد تعلیم کو عام کرنا ہے، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں وسائل کی کمی بچوں کو اسکول سے دور رکھتی ہے۔ ہم جزا ریلیف کینیڈا اور COIN کے بے حد مشکور ہیں جنہوں نے ہمارے اس مشن میں بھرپور تعاون کیا۔ اس تقریب میں محمد راشد بھٹی، محمد عدنان بھٹی، توقیر کرن، محمد عارف بھٹی، نذیر احمد بھٹی، محمد عامر بھٹی، محمد اسحاق بھٹی اور اساتذہ کرام کے ساتھ ساتھ سکول کے بچوں نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :