حضرت محمدؐ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی، عدنان نعیم

بدھ 3 ستمبر 2025 17:54

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) حضرت محمدؐ کی آمد سے ظلم و جہالت کے اندھیرے ختم اور نور اسلام کی صبح روشن ہوئی حضور نبی کریمؐ کا اسوہٰ حسنٰہ ہمارے لیے مشعل راہ اور نجات کا ذریعہ ہے ،آپ ؐپر کامل ایمان کے بغیر ہمارا دین و دنیا نا مکمل ہے ہمیں اس مبارک ماہ میں زیادہ سے زیادہ اللہ تعالیٰ کی خوشنودی کیلئے نیک اعمال کرنے چاہیں۔

ان خیالات کا اظہارڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم نے ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان کے زیرِاہتمام جشنِ میلاد النبی ؐکے سلسلے میں سہہ روزہ تقریبات کے پہلے روز ای لائبریری ملتان میں منعقدہ 21 ویں سالانہ جائزہ حسنِ نعت رسول مقبول ؐکی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ حضرت محمد رسول اللہ کی آمد سے قبل جہالت کا یہ عالم تھا کہ لوگ اپنی بچیاں زندہ دفن کر دیتے تھےمگرآپ کی آمد سے یہ جہالت کا دور ختم ہوا اور اسلام نے خواتین کو وہ حقوق دئیے جو اس سےقبل نا تھے۔

(جاری ہے)

ربیع الاوّل رحمتوں اوربرکتوں کامہینہ ہےاس ماہِ مبارکہ میں حضورنبی کریم صلی اللّہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت ہوئی اور آج ہم ان کا پندرہ سو سالہ جشنِ ولادت باسعا د ت منا رہے ہیں۔ تقریب کے اختتام پرمقابلہ جیتنے والے طلبہ میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر طاہرہ نجم، بابو نفیس احمد انصاری، مخدوم سید محمد باقر گردیزی، زاہدہ خانم بخاری، پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین اور پروفیسر عبدالماجد وٹو بھی شریک تھے ۔

متعلقہ عنوان :