بابا بھولا پیر میموریل اوپن فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈگورہ کلب، نو بہار کلب، حیدر کرار کلب، بابا خاکی شاہ کلب، ملاں پور اور مزارعہ سٹارز کلب کی کامیابی

بدھ 3 ستمبر 2025 19:10

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 ستمبر2025ء)بابا بھولا پیر میموریل اوپن فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ میں ڈگورہ کلب، نو بہار کلب، حیدر کرار کلب، بابا خاکی شاہ کلب، ملاں پور اور مزارعہ سٹارز کلب نے اپنے اپنے میچز میں کامیابی حاصل کر کے اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے۔ فیصل آباد کے دیہات چکنمبر 68 ج۔ب لیلاں میں جاری ٹورنامنٹ میںڈگورہ کلب نے الفاروق کلب چبہ (عمر فاروق) چبہ کو 0-3 گول سے،حیدر کرار کلب سوہل نے پاک روز کلب ماہلاں کو 0-1 گول سے اور 52 ج۔

(جاری ہے)

ب ملاں پور کلب نے بابا بھولا پیر کلب 68 ج۔ب لیلاں جونیئر کو0-2 گول سے ہرا کر اگلے راؤنڈ کے لئے کوالیفائی کرلیا۔نو بہار کلب اروڑی نے ٹھیکری والا کلب کو پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔ مقرر وقت میں دونوں ٹیمیں 1-1 گول برابر رہیں۔بابا خاکی شاہ کلب سوہل نے العثمان نمبردار کلب چبہ کو پنلٹی ککس سے شکست دے دی۔ مقرر وقت میں دونوں ٹیمیں 2-2 گول سے برابر رہیں۔ ایف سی مزارعہ سٹارز نے علی شیر کلب 71 ج،ب سرلی کو پنلٹی ککس سے ہرا دیا۔مقرر وقت میں دونوں ٹیمیں بغیر کسی گول کے برابر رہیں۔

متعلقہ عنوان :