Live Updates

سیاسی گفتگو کی گئی ،سوریا کمار کی پریس کانفرنس پرایکشن ہونا چاہیے، رمیزراجہ

بدھ 17 ستمبر 2025 12:36

سیاسی گفتگو کی گئی ،سوریا کمار کی پریس کانفرنس پرایکشن ہونا چاہیے، ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ سوریا کمار یادیو نے پریس کانفرنس میں سیاسی گفتگو کی اس پر ایکشن ہونا چاہیے۔ایک انٹرویو میں سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ اینڈی پائی کرافٹ کے ساتھ زیادہ اہم بھارتی کپتان کی پریس کانفرنس تھی، سوریا کمار نے پریس کانفرنس میں سیاسی گفتگو کی اس پر ایکشن ہونا چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہاتھ ملانا رولز میں نہیں ہے اخلاقی طور پر کپتان ہاتھ ملاتے ہیں، رولز میں واضح ہے سیاسی گفتگو نہیں کی جائے گی، فلسطین پر کوئی بات کرتا ہے انہیں روک دیا جاتا ہے۔رمیز راجہ نے کہا کہ بھارتی کپتان کو رپورٹ کرنا چاہیے پھر دیکھتے ہیں کیا ایکشن لیا جاتا ہے۔کمنٹیٹر نے کہا کہ متنازع گفتگو پر بھارتی کپتان کے خلاف ایکشن نہ لیا گیا تو آئندہ ایسے واقعات زیادہ ہوں گے۔

ٹیم کی کارکردگی پر رمیز راجہ نے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ پاکستانی ٹیم کی کارکردگی سے عوام کا مویسی ہوئی، چیئرمین پی سی بی کے طور پر ہمیشہ ٹیم کا مورال بلند کرتا تھا، ٹیم کو کہتا تھا کہ اگلے میچ پر فوکس کریں اور جیت کر جواب دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی بدتمیزی کے جواب میں ٹیم محنت کرے اور میچ جیت کر جواب دے۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات