Live Updates

سلمان علی آغا بھارت کیخلاف میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں، مشورے ملنے لگے

بدھ 17 ستمبر 2025 12:36

سلمان علی آغا بھارت کیخلاف میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں، مشورے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء)ایشیا کپ 2025 کے ایک اہم میچ میں بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو کے بیان کے جواب میں پاکستانی کپتان کو بھی بھارت کے خلاف میچ جیت کر پاک فوج کے نام کرنے کے مشورے ملنے لگے ہیں۔اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی نے سلمان علی آغا کو اہم مشورہ دے دیا۔سوریا کمار یادیو نے پاکستان سے میچ جیتنے کے بعد اختتامی تقریب میں کہا تھا کہ ہم پہلگام واقعے کے متاثرین سے یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں اور آج کی جیت کو بھارتی افواج کے نام کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بات کے جواب میں اے آر وائی نیوز کے نمائندہ کھیل اور اسپورٹس جرنلسٹ شاہد ہاشمی کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کو بھی چاہیے کہ وہ 21 ستمبر کو ہونے والا پاک بھارت میچ جیت کر فتح پاک فوج کے نام کردیں۔میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ کو ہٹانے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ آئی سی سی نے پاکستان کا مطالبہ سامنے رکھتے ہوئے ایک درمیانی راستہ نکالا ہے، اگر اسے پورے ٹورنامنٹ سے ہٹایا جاتا تو اس آئی سی سی کا استحقاق بھی مجروح ہوتا اسی لیے اس فیصلے سے دونوں فریقین کی جیت ہوگی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات