Live Updates

کرکٹ کے قوانین میں کہیں نہیں لکھا کہ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے

پاک بھارت میچ میں مصافحہ نہ کرنے کا تنازع، بھارتی بورڈ کا موقف آ گیا

بدھ 17 ستمبر 2025 12:36

کرکٹ کے قوانین میں کہیں نہیں لکھا کہ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2025ء) ایشیا کپ کے پاک بھارت میچ میں انڈین کرکٹرز کا پاکستانی کھلاڑیوں سے مصافحہ نہ کرنے کے تنازع پر بی سی سی آئی کا موقف آ گیا۔ انڈین ٹیم کے اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی اس فعل پر بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنا ردعمل دیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بی سی سی آئی کے ایک سینئر عہدیدار نے اس تنازع پر کہا ہے کہ کرکٹ میچ میں حریف ٹیموں کے کھلاڑیوں کا آپس میں مصافحہ کرنا صرف جذبہ خیر سگالی کا اظہار ہے، لیکن لازمی نہیں ہے۔

بھارتی بورڈ نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ کرکٹ کے قوانین میں کہیں نہیں لکھا کہ میچ کے بعد کھلاڑی ایک دوسرے سے ہاتھ ملائیں گے۔ اگر قانون میں اس کی وضاحت نہیں تو بھارتی ٹیم اس بات کی پابند بھی نہیں۔بی سی سی عہدیدار نے انڈین ٹیم کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی کرکٹرز نے پاکستانی کھلاڑیوں سے ہاتھ نہ ملا کر کوئی غلط کام نہیں کیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات