ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرپی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی کابی ایچ یو گھٹی ڈور اور بی ایچ یو شادوبند کا مانیٹرنگ اور فیسلیٹیشن سینٹرکادورہ

بدھ 3 ستمبر 2025 22:40

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 ستمبر2025ء) ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجر پی پی ایچ آئی ڈاکٹر مرشد دشتی نے بی ایچ یو گھٹی ڈور اور بی ایچ یو شادوبند کا مانیٹرنگ اور فیسلیٹیشن سینٹر کا دورہ کیا۔انہوں نے اداروں میں تمام متعلقہ ریکارڈز کا باریک بینی سے معائنہ کیا، عملے کی حاضری چیک کی اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

ڈاکٹر مرشد دشتی نے او پی ڈی رجسٹر، ایم این سی ایچ سینٹر، ٹیلی ہیلتھ کلینک، ای پی آئی سائٹس اور دیگر اہم ریکارڈز کی جانچ پڑتال کی تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس موقع پر مریضوں کے لیے ضروری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔ڈسٹرکٹ سپورٹ منیجرنے عملے کو ہدایت کی کہ علاج معالجے کے ہر مرحلے میں عوامی خدمت کو ترجیح دی جائے اور بنیادی طبی سہولیات کی فراہمی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ پی پی ایچ آئی کا مقصد دور دراز علاقوں میں عوام کو معیاری صحت خدمات فراہم کرنا ہے تاکہ بنیادی علاج ان کی دہلیز پر میسر ہو۔

متعلقہ عنوان :